نواز حکومت اور جنرل (ر) راحیل شریف کے درمیان ہونے والی خفیہ ڈیل کے حقائق پہلی بارمنظرعام پر،انکشاف ہوتے ہی پورے ملک میں ہلچل مچ گئی


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق صدر پرویز مشرف نے کہاہے کہ غداری کیس میں سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ان کی مدد کی تھی ۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرا م میں خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے پرویز مشرف کا کہناتھا کہ مجھے پر بنائے جانے والے تمام کیسز سیاسی تھے اور سیاسی طور پر ہی میرا نام ای سی ایل میں ڈالاگیا تھا ،کورٹ پردے کے پیچھے پریشر میں کام کر رہی تھی ،حکومت سے ڈیل کرنے میں سابق آرمی چیف کا رول تھا اس لیے کورٹ نے آزادانہ فیصلہ سنایا ۔جنر ل راحیل شریف نے حکومت سے کہا کہ آپ ججز پر دباؤ نہ ڈالیں جس کے بعد حکومت نے پریشر ڈالنا چھوڑا اور عدالت نے فیصلہ سنایا ۔ان کا کہناتھا کہ وہ رحیل شریف کے باس رہے ہیں اور آرمی چیف بھی رہے ہیں اس لیے جنرل راحیل شریف نے غداری کیس میں مدد کی تھی

No comments

Powered by Blogger.