چوہدری نثار کا استعفیٰ، اندر کیا چل رہا ہے؟ اعتزاز احسن اصل حقائق سامنے لے آئے


لاہور ( ویب ڈیسک) سینٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ چوہدری نثار استعفیٰ دینا ہی نہیں چاہتے، اگر انہوں نے استعفیٰ دینا ہوتا تو انہیں کس نے روکنا تھا؟ (ن) لیگ ہر گزرتے دن کے ساتھ ایک نئے بحران کا شکار ہوتی جا رہی ہے، نیشنل ایکشن پلان کو چلانا وزرات داخلہ کا کام ہے لیکن آج کوئی بھی اپنی ذمہ داری لینے کو تیار نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء اور سینٹ میں قائد حزب اختلاف اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ میری چوہدری نثار علی خان کے ساتھ کوئی ذاتی دشمنی یا مخالفت نہیں ہے لیکن وہ جہاں بھی جاتے ہیں مجھے کسی نہ کسی صورت یاد رکھتے ہیں، چوہدری نثار پاکستانی کی عوام اور سیاستدانوں کو بے وقوف سمجھ رہے ہیں جو یہ کہ رہے ہیں کہ انہوں نے استعفیٰ دے دیا تھا لیکن نواز شریف نے انہیں ایسا کرنے سے روک دیا ہے مگر پوری قوم جانتی ہے اگر کوئی استعفیٰ دینا چاہے تو اسے کوئی نہیں روک سکتا یہ صرف سیاسی دکانداری چمکائی جا رہی ہے۔ اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی عوام کی عین امنگوں کے مطابق سیاست کر رہی ہے ، ن لیگ کی کرپشن اور لوٹ مار کو بے نقاب کر کے ہی سانس لیا جائے گا۔ پاناما کا معاملہ صرف اور صرف وزیر اعظم اور انکے خاندان کے صاف اور شفاف احتساب سے ہی ختم ہوسکتا اس کے علاوہ اس معاملے کو دبایا نہیں جا سکتا۔

No comments

Powered by Blogger.