کپتان اِن ایکشن : اگلے انتخابات میں مخالفین کو کیسے شکست دی جائے گی؟ پی ٹی آئی کا خفیہ فارمولا منظر عام پر آگیا

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے آئندہ انتخابات کی تیاریوں کے تناظر میں ہوم ورک شروع کر کے رہنماؤں سے تجاویز طلب کر لی گئی۔

تفصیلات کے مطابق کسی بھی طرح کی دھاندلی کو روکنے اور بھرپور مزاحمت کے لئے متحرک کارکنوں اور خصوصاً پولنگ ایجنٹس کو خصوصی تربیت دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق عمران خان نے مرکزی رہنماؤں کی تجویز پر پاناما لیکس کے سلسلہ میں احتساب کے لئے جدوجہد کیساتھ آئندہ عام انتخاب کے تناظر میں ہوم ورک شروع کر دیا ہے اور اس سلسلہ میں رہنماؤں سے تجاویز بھی طلب کر لی گئیں ہیں آئندہ انتخابات میں مضبوط امیدوار میدان میں اتارنے کے لئے عمران خان نے تمام معاملات کو اپنے ہاتھ میں لینے اور اس کے لئے پارٹی کی مقامی سطح کی تنظیموں کی رائے کو اہمیت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ (ا،ب)

No comments

Powered by Blogger.