اناللہ واناالیہ راجعون: پاکستان تحریک انصاف کوگہراصدمہ۔۔۔سینئرخاتون رہنمااچانک انتقال کرگئیں



لاہور (نیوزڈیسک) میڈیاذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی سینئرخاتون رہنماانتقال کرگئی ہیں۔پارٹی ذرائع کاکہناہے کہ سعدیہ سیف کئی دنوں سےکینسرکے مرض کی وجہ سےلاہورکےڈاکٹرزہسپتال میں داخل تھیں۔لیکن آج وہ قضائے الہی سے وفات پا گئی ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان ، شاہ محمود قریشی ، جہانگیر خان ترین ، ا عجاز احمدچوہدری ،میاں محمود الرشید، عبدالعلیم خان ، چوہدری محمد سرور ، ڈاکٹر یا سمین راشد ، ثوبیہ کمال خان، صمصام بخاری،یاسر گیلانی،شبیر سیال ، شعیب صدیقی ، غلام محی الدین دیوان ،ولید اقبال ، اشتیاق ملک، ملک وقار، محمد مدنی، میا ں حماد اظہر اور رانا اختر حسین نے پی ٹی آئی پنجاب کی سابق نائب صدر سعدیہ سیف کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہا ر کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔پاکستان تحریک انصاف کی رہنما سعدیہ سیف جو قضائے الہی سے وفات پا گئی ہیں ان کی نماز جنازہ کل دوپہر 03:30 بجے انکی رہائشگاہ 287 -SD فالکن کمپلیکس گلبرگ ادا کی جائے گی۔(خ.و)

No comments

Powered by Blogger.