بڑا سیاسی دھماکہ:اپوزیشن کی طرف سے اجتماعی استعفے، قبل از وقت انتخابات کی راہ ہموار، (ن) لیگی حکومت کو بڑی مشکل کا سامنا


لاہور( ویب ڈیسک) ماہر قانون سینٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں فوری طور پر اسمبلیوں سے مستعفی ہوجائے، (ن) لیگ کی ” گندی بریگیڈ” نواز شریف اور انکے خاندان کی کرپشن کو بچانے کی کوشش کر رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بابر اعوان کا کہناتھا کہ 27 دسمبر کو حکومت کے خلاف تحریک کے لیے فیصلہ انتہائی اہم ہوگا، پیپلز پارٹی کو چاہیئے کہ وہ تمام اپوزیشن جماعتوں کو ایک ہی پلیٹ فارم پر اکٹھا کرے۔ تمام اپوزیشن جماعتوں کو چاہیئے کہ وہ یکجا ہونے کے ساتھ ساتھ اسمبلیوں سے مستعفیٰ ہوجائیں کیونکہ مزید ان اسمبلیوں میں بیٹھنا وقت کے ضیاع کے سوا کچھ بھی نہیں ہے۔ بابر اعوان کا کہنا تھا کہ پوری کی پوری (ن) لیگ نواز شریف اور انکے فیملی کو بچانے میں لگے ہوئے ہیں لیکن ہم پاناما کے معاملے کو کبھی مرنے نہیں دیں گے، آخری دم تک مقدمہ لڑیں گئے اور ن لیگ والوں سے کرپشن کا حساب لیں گے۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فواد چوہدری بھی یہ کہہ چکے ہیں کہ ملک میں انتخابات 2017ء میں ہی ہونگے۔ انکا کہنا تھا کہ پاناما پیپرز کے حوالے سے حکمت عملی بنائی جا رہی ہے، اگر کرپشن کے خلاف تمام اپوزیشن جماعتیں اکٹھی ہوجائیں تو حکومت کے لیے چلنا مشکل ہو جائے گا۔

No comments

Powered by Blogger.