بالآخرشیخ رشیدکوبڑی کامیابی مل ہی گئی، مخالفین منہ دیکھتےرہ گئے


اسلام آباد (نیوزڈیسک) بالآخرشیخ رشیدکوقومی اسمبلی میں تقریرکرنےکی اجازت مل ہی گئی۔سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشیدنےقومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتےہوئےکہاکہ ہم لوگوں کومعلوم نہیں تھاکہ آف شورکمپنی کیاہوتی ہے۔دنیامیں کسی نے پاناما پیپرزکونہیں جھٹلایا۔تفصیلات کے مطابق شیخ رشیدنےقومی اسمبلی میں اپنی تقریرکا آغازشعرپڑھ کرکیا۔انھوں نےکہاکہ حکومت نےگزشتہ اجلاس میں مجھے تقریر کی اجازت نہ دےکر غلطی کی۔جب انسان کے اندرچورہوتا ہے تووہ غلطی پرغلطی کرتا ہے۔

شیخ رشید نےاپنی تقریرمیں پیپلزپارٹی پربھی شدید تنقیدکی اورکہاکہ 27 دسمبرکو خورشید شاہ کا بھی پتہ چل جائےگا۔اس موقع پرانھوں نےاسپیکرایازصادق کومخاطب کرتےہوئےکہاکہ “اسپیکرصاحب،اگرآپ عمران کےکیس کیساتھ نوازشریف کاکیس بھی الیکشن کمیشن کوبھیج دیتےتوکتنااچھاہوتا۔(خ.و)

No comments

Powered by Blogger.