بریکنگ نیوز: لیگی ایم این اےکےکمرےسےخاتون کی لاش برآمد۔۔۔تہلکہ مچ گیا
لاہور (نیوزڈیسک) چنبہ ہاؤس لاہور کے ایک کمرے سے40 سال کی خاتون کی لاش ملی ہے۔پولیس ذرائع کےمطابق چنبہ ہاؤس لاہور کے کمرے سےملنےوالی لاش کی شناخت صائمہ چودھری کےنام سے ہوئی ہے۔اوروہ ساہیوال کی رہائشی بتائی جاتی ہے۔تفصیلات کے مطابق چنبہ ہاؤس لاہور کےکمرہ نمبر26سے40سالہ خاتون کی لاش ملی ہے۔اوریہ کمرہ ساہیوال سےتعلق رکھنےوالےلیگی ایم این اے چوہدری محمد اشرف کےنام پر الاٹ ہے۔ذرائع کے مطابق خاتون کا تعلق بھی ساہیوال سےہےجبکہ اس کانام صائمہ چوہدری معلوم ہواہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کی لاش کوتحویل میں لےکرپوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال بھجوادیا ہے۔واضح رہےچنبہ ہاؤس لاہورمیں رکن قومی و صوبائی اسمبلی رہائش پذیرہوتے ہیں ۔
Leave a Comment