صوبے میں گورنر راج۔۔۔۔ پیپلز پارٹی نے ایک بار پھرسب کو حیران کر دیا




اسلام آباد(نیوز ڈیسک )پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر بابر اعوان نے حالیہ دنوں میں لاہور میں امن و امان کی خراب صورتحال پر پنجاب میں گورنر راج کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے ڈاکو اسمبلیوں میں لوٹتے تھے،اب ان کی ٹیمیں سڑکوں پر لوٹ رہی ہیں،پنجاب کے وزیراعلیٰ اور وزیرقانون پر قتل کے مقدمات ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ برطانیہ کی وجہ سے پیدا ہوا،پارٹیشن کمیٹی میں فیصلہ ہوچکا تھا کہ کشمیر پاکستان کا حصہ بنے گا،لیکن برطانیہ نے اسے بھارت کے حوالے کردیا،اب برطانوی وزیرخارجہ آیا تھا کوئی غیرت مند لیڈر ہوتو مقبوضہ کشمیر کی بات کرتا اور مودی کا نام لے کر کہتا کہ بھارتی وزیراعظم دہشتگردی کر رہا ہے،لیکن پاکستان کے حکمران نااہل ہیں۔ انہوں نے کہاکہ لاہور کے مقابلے آج کل کراچی کی صورتحال کہیں زیادہ بہتر ہے،ڈاکو پہلے اسمبلی میں لوٹتے تھے،آج کل ان کی ٹیمیں لاہور کی سڑکوں پر لوگوں کو لوٹتی ہیںِ،پنجاب کی سیاسی پولیس مکمل ناکام ہوچکی ہے،پنجاب میں کوئی شخص محفوظ نہیں،پنجاب میں فوری طور پر گورنر راج لگایا جائے، پنجاب کے وزیراعلیٰ اور وزیرقانون پر قتل کے مقدمات ہیں،ڈاکو راج کے خاتمے کیلئے عوام کو کھڑے ہونا ہوگا۔

No comments

Powered by Blogger.