شریف برادران مشکل میں ؟ قطری شہزادے کے بعد بیرون ملک سے بہت بڑا سیاست دان کئی سال بعد اچانک لاہور پہنچ گیا
لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان ﭘﯿﭙﻠﺰ ﭘﺎﺭﭨﯽ ﮐﮯ ﭼﯿﺌﺮﻣﯿﻦ ﺑﻼﻭﻝ ﺑﮭﭩﻮ ﺯﺭﺩﺍﺭﯼ دبئی سے ﻻﮨﻮﺭ ﭘﮩﻨﭻ ﮔﺌﮯ، بلاول بھٹو کی آمد پر ایرپورٹ پر جیالوں نے اپنے لیڈر کا پرتپاک استقبال کیا۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو ایمریٹس کی پرواز 622 کے ذریعے لاہور پہنچے بلاول بھٹو کی آمد پر ایرپورٹ پر وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ،پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر قمرالزمان کائرہ،ندیم افضل چن سمیت کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ ﭘﺎﮐﺴﺘﺎﻥ ﭘﯿﭙﻠﺰﭘﺎﺭﭨﯽ ﮐﮯ چیرمین بلاول بھٹو آج سے شروع ہونے والے 49 ﻭﯾﮟ ﯾﻮﻡ ﺗﺎﺳﯿﺲ پر کارکنوں سے خطاب کریں گے جس کے بعد ﺑﻼﻭﻝ ﮨﺎﺅﺱ ﮐﮯ ﺑﺎﮨﺮ ﻣﯿﻮﺯﮎ ﭘﺮﻭﮔﺮﺍﻡ ﮐﺎ ﺍﻧﻌﻘﺎﺩ ﮐﯿﺎ ﺟﺎﺋﮯ۔ یوم تاسیس کی ﺗﻘﺎﺭﯾﺐ 30 ﻧﻮﻣﺒﺮﺳﮯ 6 ﺩﺳﻤﺒﺮﺗﮏ ﻻﮨﻮﺭﻣﯿﮟ ﮨﻮﮞ ﮔﯽ،ﺑﻼﻭﻝ ﺑﮭﭩﻮ ﺯﺭﺩﺍﺭﯼ ﺳﻤﯿﺖ ﻣﺮﮐﺰﯼ ﻗﺎﺋﺪﯾﻦ ﻻﮨﻮﺭ ﻣﯿﮟ ﻗﯿﺎﻡ ﮐﺮﯾﻨﮕﮯ، بلاول بھٹو ایرپورٹ سے سخت سیکیورٹی میں بلاول ہاوس روانہ ہوگئے۔ اس سے قبل بلاول بھٹو نے دبئی سابق صدر آصف زرداری سے بھی ملاقات کی تھی جس میں پارٹی امور پر بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے قمرالزمان قائرہ کا کہنا تھا کہ انکے حکومت سے چار مطالبات میں سے ایک خارجہ پالیسی ہے،آصف علی زرداری کے سوال پر کے وہ کب آئیں گے قمرالزمان قائرہ کا کہنا تھا کہ وہ کبھی بھی آ سکتے ہیں۔ (ب،ع)
Leave a Comment