وزیردفاع خواجہ محمدآصف نےبھارتی وزیراعظم مودی سےبڑی حیران کن امیدلگالی
اسلام آباد (نیوزڈیسک) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ سی پیک ضرور کامیاب ہوگا پاکستان کے دوست دشمن سب اس سے مل جائیں گے۔ہوسکتا ہے بھارت بھی شامل ہوجائے۔مودی سے کسی قسم کے کام کی بھی امید کی جاسکتی ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام ”جرگہ“میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ چین کی پاکستان کو دفاع میں خود انحصار کرنے میں بڑا کردار ہے۔سی پیک ضرور کامیاب ہوگا۔ پاکستان کے دوست دشمن سب اس سے مل جائیں گے۔ہوسکتا ہے بھارت بھی شامل ہوجائے ۔
انہوں نے کہا ہے کہ سی پیک ایک ایسا روٹ ہے جس سے تمام لوگ مفید ہوں گے۔سنٹرل ایشیا کے تمام ممالک اس کے ساتھ شامل ہونگے۔مودی کی پانی بند کرنے بڑھکیں ہمیں ڈرا نہیں سکتیں۔ بھارت اور پاکستان سندھ طاس معاہدے کے تحت بندھے ہوئے ہیں۔ورلڈ بنک اس کا ضامن ہے۔یہ معاہدہ ہمیں پانی کے معاملے میں تحفظ دیتا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ پوری دنیا میں شدت پسند سوچ کے مالک سیاستدان حکومتوں میں آرہے ہیں صرف مودی ہی نہیں انتہا پسند ہے۔ امریکہ کا ڈونلڈ ٹرمپ بھی ہے۔فرانس کی پین اور ڈنمارک میں بھی انتہا پسند سوچ کے مالک جیت رہے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ امریکہ عالمی معاملات میں مداخلت کرنے سے اجتناب کرے گا۔امریکہ چاہتا ہے کہ جنگ کے ٹمپریچر کو نیچے لایا جائے۔امریکہ اور برطانیہ دونوں پاکستان کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان میں پارلیمنٹ اورعدلیہ کو مضبوط ہوناچاہیے۔فوج میں ادارے اور فوجیوں نے اپنی عظمت کو برقرار رکھا ہے۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اپنی مدت ملازمت میں توسیع کی خواہش نہیں کی وہ اپنے خاندانی ورثے کو برقرار رکھنے کی کوشش کی ہے جو قابل تحسین ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ عدلیہ میں تنازعات کو پھیلایا گیا ہے لیکن اب سنیارٹی کی بنیاد پر تعیناتیاں ہوں گی۔فوج حکومت کو سٹریٹجک ایڈوائس دیتی ہے تو پالیسی بنتی ہے،ہم نے ماضی سے سبق سیکھا ہے،نواز شریف نے آرمی چیف کے تقرر کیلئے سب سے مشورہ کیا ہے۔قائد حزب اختلاف سے مشورہ کرنے یا نہ کرنے کا علم نہیں ہے۔نواز شریف جیسا تجربہ کسی کے پاس نہیں ہے۔
Leave a Comment