عمران خان کے یوٹرن اور سیاسی چالیں ، حسن نثار نے مخالفین کے منہ بند کرادیئے
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر تجزیہ کار حسن نثار نے پروگرام میرے مطابق میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان یو ٹرن نہیں لے رہا بلکہ پینترے بدل رہا ہے، تقریباً تمام سیاستدان عمران خان کے خلاف ہیں، انہیں پتا ہے کہ عمران خان آ گیا تو سیاسی کلچر بدل جائے گا، سٹرکوں میں پوشیدہ امکانات کا وژن تو ٹھیکداروں کو ہی ہوتا ہے۔
پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نہیں کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عمران خان کو یوٹرن کا طعنہ دیتے ہیں یہ نیم خواندہ لوگ ہیں جنہیں لفظوں کے استعمال کا ہی نہیں پتا، عمران خان اس وقت میدان جنگ میں چھ مُکھی جنگ لڑ رہا ہے، اسلئے وہ یو ٹرن نہیں لے رہا بلکہ پینترے بدل رہا ہے، تمام سیاستدانوں کو پتا ہے کہ عمران خان آ گیا تو سیاسی کلچر تبدیل ہو جائے گا جس کے بعد عوام کا نصیب آباد اور سیاستدانوں کا نصیب برباد ہو جائے گا۔ (ا،ب)
Leave a Comment