صدام حیسن اب بھی زندہ ہے؟ امریکہ کے انکشاف نے دنیا کو نئی بحث میں ڈال دیا

واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کے ایک سابق آفیسر نے کہا ہے کہ سابق صدر صدام حسین کوعراق پر حکمرانی کرنے دی جاتی تو بہتر تھا ایسا ہونے کی صورت میں عراق میں فرقہ وارانہ تشدد میں اضافہ نہ ہوتا۔

اپنی نئی کتاب میں سابق سی آئی اے ڈائریکٹر جان نیکسن نے کہا ہے کہ انہوں نے عراقی ڈکٹیٹر صدر صدام حسین کا انٹرویو کیا تھا اور یہ انٹرویو اتحادی افواج کی جانب سے صدام کو 2003 ء میں پکڑے جانے کے بعد کیا تھا جب میں نے ان سے پوچھ گچھ کی تو انہوں نے مجھے بتایا کہ آپ ناکام ہوں گے آپ کو پتہ چلے گا کہ عراق پر حکومت کرنا آسان کام نہیں ہے جب میں نے ان سے پوچھا کہ وہ اس طرح کیوں سوچ رہے ہیں تو انہوں نے جواب دیا کہ آپ اس لئے ناکام ہوں گے کہ آپ زبان ‘ تاریخ اور عرب ذہن کو سمجھتے نہیں ہیں۔ مذکورہ سی آئی اے آفیسر کا کہنا ہے کہ صدام حسین جیسا نڈر آدمی ضروری تھا۔ تاکہ عراق میں کثیر اللسانی تشخص برقرار رکھا جاسکے اس سے شیعہ سنی انتہا پسندی کا خاتمہ ہوتا ، انہوں نے لکھا ہے کہ صدام حسین سفاکیت سمیت کئی خامیوں کے حامل بھی تھے تاہم بہت سے عرب مبصرین نے اس منطق کو مسترد کیا ہے۔(ش س م)(بشکریہ شفق ڈاٹ کام)

No comments

Powered by Blogger.