ہوم انجام قریب آن پہنچا : شریف برادران کے سب سے بڑے حمایتی رانا جی کے منہ سے شعلے نکلنے لگے
فیصل آباد (نیوزڈیسک) صوبائی وزیرقانون پنجاب رانا ثنااللہ نے کہا ہے پیپلزپارٹی جمہوریت پریقین رکھتی ہے، کوئی غلط قدم نہیں اٹھائے گی، دونمبراپوزیشن آگے آگئی ہے، پیپلزپارٹی خودکو حقیقی اپوزیشن ثابت کرنے کے لیے تحریک چلائے، ڈنڈے کھائے اورجیل جائے۔ انہوں نے کہا پیپلزپارٹی جن کو دہشت گردی کہتی ہے ان کے بارے میں ثبوت بھی دے۔
میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انکا کہنا تھا ہمارا مقابلہ شیرگروپ سے ہے، ہماری اکثریت ہے فیصل آباد کا میئر ہمارا ہی ہوگا۔ الیکشن میں ثابت کریں گے کہ کون کتنے پانی میں ہے، ہمارے گروپ میں 126 چیئرمین ہیں۔ میئرکا الیکشن جیت لیا تو مخالفین کو انکی ہربات کا جواب مل جائے گا۔ چوہدری شیرعلی ایک سال سے دوسروں کی عزت اچھال رہے ہیں یہ مناسب نہیں، انہیں دوسروں کی عزت کا خیال رکھنا چاہیے۔ (ا،ب)
Leave a Comment