آج کا سب سے بڑا سیاسی دھماکہ : شیخ رشید ن لیگی حکومت کے ساتھ کھڑے ہوگئے
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان کیخلاف کسی تحریک کا حصہ بننے سے انکارکر تے ہوئے کہاکہ نوازشریف چوہدری نثار کیخلاف سازش کررہا ہے، میری جدوجہد نوازشریف کیخلاف ہے۔
آئی این پی کے مطابق اتوار کو شیخ رشید احمد سے تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور انھیں چوہدری نثارکیخلاف تحریک کا حصہ بننے کی درخواست کی مگر شیخ رشید نے چوہدری نثار کیخلاف کسی بھی تحریک کا حصہ بننے سے انکارکرتے ہوئے کہاکہ میری جدوجہد نوازشریف کیخلاف ہے۔ آن لائن کے مطابق شیخ رشید احمد نے کہاکہ نوازشریف اپنے آپ کوبچانے کیلیے چوہدری نثارکو قربانی کا بکرا بنانا چاہتے ہیں، صرف وزیراعظم کے استعفے کی حمایت کرونگا، نواز شریف مستعفی ہوں تو کابینہ خودبخود ختم ہوجائے گی۔ این این آئی کے مطابق شیخ رشید احمد نے کہا سیاسی مخالفین عمران خان کی سیاست کویوٹرن کہتے رہیں لیکن میں سمجھتا ہوں کہ وہ گوریلا وارفیئرکی طرز پر سیاست کر رہے ہیں، سپریم کورٹ سے استدعا ہے کہ وہ پانامہ لیکس پر کمیشن نہ بنائے، اگرعمران خان کمیشن بننے کی صورت میں بائیکاٹ کربھی لیں لیکن میں بائیکاٹ کے بجائے آخری دم تک لڑوں گا، پیپلزپارٹی کے4 مطالبات پورے نہ ہونے پر احتجاج میں شرکت کافیصلہ 27دسمبر کے بعدکروں گا، کوئٹہ کمیشن رپورٹ پرکچھ بھی نہیں ہوگا اور دوتین دن ٹاک شوزکے بعد یہ ختم ہوجائیگا، ماڈل ٹاؤن میں 14شہادتیں شہبازشریف کا پیچھا نہیں چھوڑیں گی، میں بھی جلد ڈاکٹر طاہرالقادری سے تفصیلی ملاقات کروں گا۔ (ا،ب)
Leave a Comment