سب پیچھے رہ گئے،مسلم لیگ (ق) نے سب سے بڑا چھکا مار ڈالا ۔۔۔تفصیلات اس خبر میں
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی نے اپوزیشن کا گرینڈ الائنس بنانے کی کاوشیں شروع کر دیں۔ مسلم لیگ قاف کی قیادت نے حکومت مخالف وسیع تر اتحاد کیلئے فارمولا پیش کر دیا۔پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ اتحاد کی خواہشمند جماعتیں تنہاء پرواز سے گریز کریں۔ انہوں نے کہا کہ الگ الگ احتجاج کی بجائے تمام اپوزیشن جماعتیں ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو کر مشترکہ فیصلہ کریں۔
پرویز الہٰی نے مزید کہا کہ جمہوریت کے نام پر بادشاہت مسلط کرنے والوں کا راستہ روکنا ہو گا، اپوزیشن جماعتوں کو انا ختم کر کے اپنا اندر اور باہر ایک کرنا ہو گا۔ پرویز الہٰی نے مزید کہا کہ ہمیں قومی اور اجتماعی مفاد کو ذاتی مفاد اور سیاسی مفاد پر ترجیح دینا ہو گی۔(یا)
Leave a Comment